Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت نمبر دو منتقل

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت نمبر دو منتقل

اسلام آباد(سب نیوز )احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 2 کو منتقل کردیا، نئے ریفرنس کی سماعت جج علی محمد وڑائچ کریں گے۔احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج ناصرجاوید رانا نے ریفرنس سماعت کیلئے احتساب عدالت نمبر 2 کو بھیجوا دیا ہے، نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد علی وڑائچ کی جانب سے سماعت کے حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کیئے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا۔ بشری بی بی کو بلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 دورہ سعودی کے موقع پر دیا گیا تھا, جیولری سیٹ میں ایک عدد انگوٹھی ، ایک عدد بریسلٹ ، ایک نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔