ہوماسلام آباداسلام آباد میں موبائل لائبریری کا افتتاح ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد میں موبائل لائبریری کا افتتاح ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)کتاب سے دوستی کی نئی مثال قائم، چیف کمشنر عامر علی احمد کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل سیدہ شفق ہاشمی کی کاوشوں کی بدولت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے موبائل لائبریری کا افتتاح کیاگیا۔ افتتاح کے فوری بعد #لائبریری آن وہیلز #LibraryOnWheels ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا دیکھتے ہی دیکھتے سوشل ایکٹیوسٹ، سٹوڈنٹس، این جی اوز، سماجی و سیاسی حلقوں، وکلا، ڈاکٹرز حتی کہ زندگی کے تمام شعبہ ہائے سے وابستہ افراد نے ٹویٹس کی اور اسلام آباد میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ جو کہ کتاب سے دوستی کی منفرد مثال ہے۔سماجی حلقوں کی طرف سے ایسے ٹرینڈز مستقبل میں ہونے چاہیں تاکہ نوجوان نسل کتاب بینی کی طرف واپس آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔