ہوماسلام آبادتھانہ کورال پولیس ٹیم کاقبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون،بلا گینگ کا سرغنہ راجہ آفتاب گرفتار

تھانہ کورال پولیس ٹیم کاقبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون،بلا گینگ کا سرغنہ راجہ آفتاب گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایس پی رورل زون نوشیروان کی ہدایت پرقبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون،،تھانہ کورال پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا میں بلا گینگ کے سرغنہ راجہ آفتاب کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راجہ آفتاب نامی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، قبضہ ،اقدام قتل،دھوکہ دہی اور سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے،ملزم کیخلاف سنگین نوعیت کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔