تامل ناڈو،بھارتی وزیر کے جوتے اور کپڑوں کو پانی سے بچانے کے لیے ماہی گیر نے گود میں اٹھا لیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر فشریز انیتا آر رادھا کرشنن کو ماہی گیر کی جانب سے گود میں اٹھا کر ساحل پر لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی وزیر سمندری کٹا وکے اثرات کی تحقیقات کے لیے دورے پر تھے اور کشتی پر سوار ہو کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچے،جب کشتی دوسرے کنارے پہنچی تو وزیر نے پانی میں اترنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کے جوتے اور کپڑے خراب ہونے کا خدشہ تھا۔بھارتی وزیر کو کشتی سے اتر کر پانی میں کچھ قدم چلنے تھے تاہم بھارتی وزیر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تو ایک ماہی گیر نے بھارتی وزیر کو گود میں اٹھا کر ساحل پر لے گیا۔بھارتی وزیر کو ان کے اس رویے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر نے اپنے دورے کے دوران سفید کپڑے اور سفید جوتے پہن رکھے تھے۔
بھارتی وزیر کا پانی میں اترنے سے انکار،ماہی گیر نے گود میں اٹھا لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
