Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

پشاور:خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔ بیرون ملک سے آنیوالے اکاون سالہ مسافر میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق علامات ظاہرہونے پر مریض کو پولیس سروسزاسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت بہترہےاوراسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے۔
خیبرپختونخوامیں رواں سال منکی پاکس وائرس کےمریضوں کی تعداد3ہوگئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔