اسلام آباد(سب نیوز)کفایتی اقدامات ، اسلام آباد میں بھی مارکیٹس، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقاتِ کار میں ترمیم کر دی گئی۔
دفتر ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کفایتی اقدامات کے پیش نظر مارکیٹس، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقاتِ کار میں ترمیم کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے بھر رات 8بجے بند کیے جائیں گے۔البتہ فارمیسیز، ہسپتال، پیٹرول پمپس، ڈیری شاپس، اسپورٹس سہولیات اور آئی ٹی/کال سینٹرز اس حکم سے مستثنی ہوں گے۔
ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز اور فوڈ آوٹ لیٹس رات 10بجے بند کیے جائیں گے۔ (ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی)۔
اس کے علاوہ تمام شادی ہالز اور ایونٹ وینیوز، بشمول نجی مقامات پر ہونے والی تقریبات، رات 10 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ احکامات 5 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات تک جاری رہیں گے۔تمام شہریوں اور کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔

