Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانپاکستان حج مشن کا پری حج آپریشن کامیابی سے جاری،35ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ، مکہ اور مدینہ میں 948خدام الحجاج اور ویلفیئرسٹاف تعینات

پاکستان حج مشن کا پری حج آپریشن کامیابی سے جاری،35ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ، مکہ اور مدینہ میں 948خدام الحجاج اور ویلفیئرسٹاف تعینات

اسلام آباد/مکہ مکرمہ (سب نیوز) پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت حج آپریشن 2026 تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس میں اب تک 35,135 حجاج کرام سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ اس آپریشن کو منظم بنانے اور حجاج کی خدمت کے لیے اب تک 948 خدام الحجاج اور ویلفیئر اسٹاف کو مختلف اسٹیشنز پر تعینات کر دیا گیا ہے، جو حجاج کو ایئرپورٹس سے لے کر رہائش گاہوں تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔کوآرڈنیدٹیر فیلیٹیشن اینڈ کوآرڈنیشن ناصر عزیز خان کے مطابق ، اب تک پاکستان سے کل 137 پروازیں حج مشن کا حصہ بن چکی ہیں۔ اس وقت 21,063 حجاج مکہ مکرمہ میں اور 14,072 حجاج مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔
عازمین کی سہولت کے لیے ویلیفئر عملے کی تعیناتی مکمل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر تعینات ہونے والے عملے میں 598 معاونین، 184 طبی عملہ اور 158 خدام (ایس ڈی ایس )شامل ہیں۔ ناصر عزیز خان کے مطابق، مکہ اور مدینہ میں حجاج کی مدد کے لیے یہ عملہ شفٹوں میں 24 گھنٹے الرٹ ہے۔یومیہ صورتحال رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکہ اور مدینہ کے ہسپتالوں میں اب تک 6,613 بیرونی مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 6,525 حجاج کو راستوں کی تلاش میں مدد دی گئی، جبکہ مدینہ منورہ میں 15,462 حجاج نے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کی۔مدینہ منورہ میں گمشدہ سامان کی موصول ہونے والی 2,832 درخواستوں میں سے 2,815 کو حل کر کے سامان حجاج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔کوآرڈنیٹر فیسیلیٹیشن اینڈ فیلسیٹشن ناصر عزیز خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حجاجِ کرام کو بہترین سفری اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ وہ مناسکِ حج کی ادائیگی پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔