Tuesday, May 5, 2026
ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیدیا۔ عدالت کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کے موقف کو بے بنیاد اور ہتک آمیز قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی حاضر سروس جج کے خلاف غیر مصدقہ الزامات عدلیہ کی آزادی اور وقار کو متاثر کرتے ہیں اور بادی النظر میں یہ رویہ توہینِ عدالت کے دائرے میں بھی آ سکتا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ ججز کے کنڈکٹ یا عدالتی فیصلوں سے متعلق معاملات کے لیے قانونی فورمز موجود ہیں، جبکہ مبینہ بدعنوانی یا مس کنڈکٹ کی تحقیقات کا اختیار صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس ہے۔درخواست گزار کو آئندہ احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دی گئی ہے اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سندھ ہائیکورٹ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔