ہومپاکستانایل این جی ریفرنس ، شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

ایل این جی ریفرنس ، شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کا یہ کیس ہی نہیں کہ شاہد خاقان نے کوئی مالی فائدے اٹھائے،ایل این جی ٹرمینل میں کسی غیرشفافیت کا تنازع بھی نہیں، نیب نہیں بتاسکا کہ شاہد خاقان کو مزید گرفتار رکھنا کیوں ضروری ہے،،ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری مجاز فورمز نے دی، ایل این جی کنسلٹنٹ کو فیس امریکی امدادی ادارے نے دی،شاہد خاقان کی ہدایت پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا نیب نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خط وکتابت کے نتیجے میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی ہوئی، نیب نہیں بتاسکا کہ شاہد خاقان دوسری آزاد ریاست پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی میں اثر انداز کیسے ہوسکتے ہیں، شاہد خاقان کیخلاف واحد مواد سابق سیکرٹری پیٹرولیم کا بطور وعدہ معاف گواہ بیان ہے، ایل این جی ٹرمینل عوامی مفاد میں تھا یا نہیں، مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔