ہوماسلام آبادآل آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات

آل آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات

اسلام آباد،سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے جمعہ کوچیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔

وفد نے سرپرست اعلی آل آفیسرز ایوسی ایشن عمر صغیر کی قیادت میں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو پانچ سال کے لیے بورڈ چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وفد میں صدر آل افیسرز ایسوسی ایشن اختر محمود خان ،چیئرمین اشرف مغل سنئیر نائب صدر ملک عمران حنیف ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شریف، چوہدری فاروق اور نویدالحسن بھی شامل تھے۔وفد نے چیئرمین سی ڈی اے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پانچ سال کیلئے تقرری کو وزیر اعظم کے ویثرن کی تکمیل کی جانب احسن قدم قرار دیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن چیئرمین کے تمام ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں میں بھر پور کردار ادا کرے گی اور ساتھ مل کر سی ڈی اے کی ترقی میں شانہ بشانہ مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔صدر آختر محمود خان نے چیئرمین سی ڈی اے سے کہا کہ افسران کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹس دیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔