آسٹریا (حسن خالد چیمہ)آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر ،براتیسلاوا کے صدارتی محل میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب کے دوران سلوواک جمہوریہ کی صدر ایچ ای زوانا آپوٹو کو اپنی اسناد پیش کیں۔ پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے اپنی اسناد پیش کرتے ہوئے صدر زوانہ اپوٹو سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک مبارکباد کا پیغام پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان اور جمہوریہ سلوواک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کا عہد کیا۔ تعاون کی بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں ، خاص کر قابل تجدید توانائی ، سبز معیشت اور اعلی تعلیم کے میدان میں۔دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے رابطوں کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔سفیر آفتاب احمد کھوکھر اس وقت آسٹریا میں بطور سفیر پاکستان خدمات انجام دے رہے ہیں،وہ ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں بھی پاکستان کے مستقل نمائندے ہیں جن میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ، اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے ، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی تجارتی قانون برائے کمیشن شامل ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے امور میں ان کی آخری ذمہ داری ایڈیشنل سیکرٹری (امریکہ)کی تھی۔ اس سے قبل وہ لبنان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں اور سعودی عرب کے جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے صدرسلوواک جمہوریہ کواپنی اسناد پیش کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

