ہومپاکستانلڑکا لڑکی پرتشدد کیس :وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو کیس سے متعلق اہم ہدایت دیدی

لڑکا لڑکی پرتشدد کیس :وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو کیس سے متعلق اہم ہدایت دیدی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ملاقات کی جس میں گولڑہ میں جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد نے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا، مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برئے کار لایا جارہا ہے۔وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ کیس میں ہر پہلو سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے، ملاقات کے دوران تفتیش میں اب تک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر ہونے والے تشدد کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔