ہوماسلام آباداے سی سیکرٹریٹ اسلام آباد کا زائد قیمتوں سے متعلق شکایات مختلف شاپس کا دورہ ،ایک دکاندار گرفتار،مقدمہ درج

اے سی سیکرٹریٹ اسلام آباد کا زائد قیمتوں سے متعلق شکایات مختلف شاپس کا دورہ ،ایک دکاندار گرفتار،مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی پی ایس )اے سی سیکرٹریٹ انیل سعیدنے زائد قیمتوں سے متعلق شکایات پراشیائے ضرورت کی فراہمی کی جانچ پڑتال کے لیے شہرکی مختلف شاپس پھلوں،سبزیوں ، مرغی،گوشت اور دودھ کی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ اے سی سیکرٹریٹ نے ریستوران ، مویشی منڈی اور کیش اینڈ کیریز، حفظان صحت اور اور دیگر جگہوں پر کا بھی معائنہ کیا اور اس دوران شہریوں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تلقین کی ۔اس موقع پر ایک دکاندار کو زائد قیمتوں کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اوردکان سیل کردی گئی جبکہ دوسرے کو جرمانے اور قانون کے مطابق انتباہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔