ہومپاکستاننیویارک فلیٹ کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظورکرلی

نیویارک فلیٹ کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد،نیوز یارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزیارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔سماعت کے بعد آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے ساتھ 28 جولائی تک منظورکرلی۔ عدالت نے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب پنڈی اورتفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے توصحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب مفاہمت کی طرف جارہے ہیں یا مزاحمت کی طرف؟ جس پر زرداری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں۔صحافی نے آصف زرداری سے ایک اورسوال کیا کہ آپ سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرچکے ہیں؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ کمانڈربلاول ہے۔ صحافی نے ایک اورسوال کیا کہ میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے عدالت آنے کا؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی کو مشورہ نہیں دیں گے آنا چاہیں تو بسم اللہ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔