ہومپاکستاناحتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی، چیئرمین نیب نے اسپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، جب کہ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور مثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔