اسلام آباد (سب نیوز )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے متعدد افسران کو گریڈ 18سے گریڈ 19میں ترقی دیدی
ترقی پانے والوں میں محمد احمد، سید عبدالوحید شاہ، لبنہ نذیر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور راعنا حمید ،زوہیب مشتاق، ارشاد علی، افشان رباب، محمد علی بخاری اور سروش فاطمہ شیرازی، محمد آصف رضا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، شاہ فہد، عمر عباس میلا اور حافظ محمد سعد نواز قیصرانی شامل ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں عمارہ خان، کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر، عمران علی، فرحان فاروق، مرضیہ اور محمد نعمان صدیق، آغا شیر زمان خان، ابرار احمد جعفر، سحر افتخار خان، شہریار گل اور خورشید عالم، سدرہ سلیم، صبا اصغر علی، احمد عثمان جاوید، امیرہ بیدار اور محمد عثمان خالد، کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، میر ریضا آرگن، عائشہ رضوان، عارف اللہ اعوان اور زاہد پرویز ،محمد عمیر، طحہ سلیم، عمران حسین رانجھا واصف رحمان اور نشہ اشتیاق شامل ہیں۔
