اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں پرتگال کے سفیر ایچ ای پالو میگوئل گیڈیز ڈومنگز نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل )اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد محمود کیانی(ہلال امتیاز ملٹری)سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی جی این یو ایم ایل بریگیڈیئر محمد رفیق خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور پرتگال کے درمیان تعلیمی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور اعلی تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اداروں کے روابط بڑھانے، باہمی تجربات کے تبادلے اور تعلیمی و ثقافتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پرتگالی سفیر کا دورہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان تعلیمی تعاون اور ثقافتی روابط کے فروغ کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
پاکستان اور پرتگال کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ پر اتفاق، پرتگالی سفیر کا نمل کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
