ہومبریکنگ نیوزغیر قانونی مقیم باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈا ئون تیز

غیر قانونی مقیم باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈا ئون تیز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی انخلا مہم کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سیکیورٹی ونگ کی جانب سے صوبہ بھر میں مثر اور تدابیر سے لیس کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں بالخصوص افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

فارن نیشنل سیکیورٹی ونگ صوبہ بھر میں اس آپریشن کی مانیٹرنگ اور تمام انتظامی و حفاظتی اقدامات کی کوآرڈینیشن کر رہا ہے۔ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی واضح اور صریح پالیسی ہے کہ قابلِ قبول ویزا دستاویزات کے بغیر ملک میں رہنے والا ہر غیر ملکی فرد غیر قانونی شمار ہوگا۔ اس سلسلے میں کریک ڈان کے دوران صوبہ بھر کے رہائشی علاقوں، تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں 4 لاکھ سے زائد ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق گرفتار کیے گئے غیر قانونی مقیم شہریوں کو محفوظ طریقے سے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے۔ اس وقت پنجاب میں 39 فعال ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں جہاں 153 افغان شہری موجود ہیں۔ان سینٹرز میں ان باشندوں کی عارضی رہائش، طبی سہولیات، رجسٹریشن اور بالآخر وطن واپسی کے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو طورخم بارڈر کے راستے افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔