ہومپاکستانپاکستان کا روس کو قومی یکجہتی کے دن پر مبارکباد کا پیغام، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کا روس کو قومی یکجہتی کے دن پر مبارکباد کا پیغام، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (سب نیوز): پاکستان نے روس کے قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر روسی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی احترام اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
روسی فیڈریشن میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی یکجہتی کا یہ اہم دن اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ ذمہ داری کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جو لوگوں کو مشترکہ بھلائی اور قومی مقاصد کے لیے متحد کرتا ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات آنے والے وقت میں مزید وسعت اختیار کریں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔