استنبول (سب نیوز)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے استنبول میں اقتصادی و تجارتی تعاون کی تنظیم کے 42ویں اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی اور باہمی تجارت کے فروغ، پاکستانی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے اور پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے باہمی اقتصادی اور تجارتی مفادات سے متعلق امور پر مفصل گفتگو کی اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیرجام کمال خان نے باسمتی چاول کے حوالے سے پاکستان کے جائز دعوں کی بھرپور حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی اعلی معیار کی زرعی مصنوعات کے تحفظ اور فروغ کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا وفاقی وزیر تجارت نے ترک کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے بالخصوص کراچی انڈسٹریل پارک میں ترک کاروباری اداروں کے لیے مختص ایک ہزار ایکڑ اراضی کا ذکر کیا۔
وزیر تجارت کی ترک ہم منصب سے ملاقات،باہمی تجارت کے فروغ اور پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
