ہومدنیاایرانی حملے کا خدشہ اور حماس سے لڑائی، اسرائیل مالی مشکلات میں پھنس گیا

ایرانی حملے کا خدشہ اور حماس سے لڑائی، اسرائیل مالی مشکلات میں پھنس گیا

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کا خدشہ اور 10 ماہ سے جاری حماس اسرائیل جنگ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل مالی مشکلات میں پھنس گیا ہے۔

کیپیٹل مارکیٹ کمپنی فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے جس کے بعد اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس سے گر کر اے ہوگئی ہے۔

امریکی صدرنےایران کے اسرائیل سے بدلے کی دھمکی سے پیچھےہٹنے کی امیدظاہر کردی
ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خیال میں غزہ کا تنازع 2025 تک برقرار رہ سکتا ہے اور اس کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے جب کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا بھی موجود ہے۔

ادھر پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔