ہوماسلام آبادڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حلقہ انتخاب پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حلقہ انتخاب پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (سب نیوز )مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حلقے یونین کونسل بہارہ کہو کی جانب سے واٹر یوزر واٹر سپلائی سکیم ڈھوک موہری کی ماہانہ بلنگ میں ہوشربااضافہ کردیا ، مخصوص محلہ جات کا بل300روپے سے یکمشت 500لے جایا گیا جسے اب ایک بار پھر500سے 1000روپے کردیا گیا ۔سیکرٹری بہارہ کہو یونین کونسل کے دستخطوں سے جاری اہلیان محلہ خضر ٹاون،محلہ چوہدریاں اور ڈھوک موہری کے لیئے نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ۔

واٹر یوزر کے نام جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے ماہانہ بل میں سو فیصد اضافہ کیا جاتا ہے اب بل500کے بجائے1000روپے وصول کیا جائے گا ،بل پر اعتراض کرنے یا ادائیگی نہ کرنے والوں کی کنکشنز کاٹ دیئے جائینگے ،انتہائی سخت لفاظی پر مشتمل نوٹس کے حوالے سے جب سیکرٹری یونین کونسل محمود سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ انہی کے دفتر سے بتایا گیا کہ چیف آفیسر ایم سی آئی رانا وقاص کے حکم پر مزکورہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیف آفیسر ایم سی آئی رانا وقاص سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں ۔ٹیوب ویل حکام یا یونین کونسل کے ذمہ داران کوئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نہ دکھا سکے ۔مقامی آبادی کی جانب سے یکمشت پانی کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔