اسلام آباد، وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد پر جا رہی ہے،جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت صرف 15 دن کے زرمبادلہ کے ذخائر باقی تھے۔پیر کووفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو چین یا امریکہ جیسی تگڑی ہمارے ملک کی معیشت نہیں تھی، ہم نے ٹیکسٹائل پالیسی بنائی جس کی وجہ سے انڈسٹری نے کام شروع کیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل حالات میں ملک کا ساتھ دیا ہے اور حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے چیلنج کو قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسٹائل شعبے کو قبرستان بنا دیا گیا تھا۔ پاکستان کے 60 لاکھ خاندانوں کا پہلی بار کسی نے سوچا ہے اور حکومت 5 لاکھ روپے بلاسود قرض دینے جا رہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ملکی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد پر جا رہی ہے۔ ماضی میں اوورسیز پاکستانی ضرورت کے علاوہ پیسے نہیں بھیج رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون لگانے کے لیے ہمیں بہت دبا کا سامنا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسانوں کو کوئی پوچھ رہا ہے اور کسان وزیر اعظم سے ملنے وزیر اعظم ہاوس جا رہے ہیں۔ مل مالکان گنے کے کسانوں سے گنا لے رہا ہے جس سے گنے کے کسانوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہے، افغانستا ن میں امن پاکستان سمیت خطے لیے فائدہ مند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ وزیراعظم ہیں جو اپنا فلیٹ بیچ کر پیسہ پاکستان لائے ہیں، ہماری حکومت میں ترسیلات زر 29ارب ڈالر سے زائدہوچکی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ دور میں ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہوا، 19ارب ڈالر پر منجمد تھا،آج ہم سروسز کی ایکسپورٹس سمیت 31ارب ڈالر تک لے آئے ۔
وزیراعظم اپنا فلیٹ بیچ کر پیسہ پاکستان لائے ہیں، فرخ حبیب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
