ہومپاکستانپی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پاگئی

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے مذاکرات کیلئے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں اور اب ان کی ملاقات بھی طے پاگئی ہے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، سربراہ جے یو آئی اتوار کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔