ہومپاکستانتحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے،محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کریگا، نواز شریف اور آصف علی زرداری سے مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے،محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد اور حکومتی اتحادیوں کے درمیان مذاکرات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے، محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد جلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا۔ محمود خان اچکزئی، سیاسی جماعتوں سے باضابطہ روابط اور مشاورت کریں گے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے مذاکرات کے لئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔