ہومپاکستانوزیراعظم کی وزارت اطلاعات میں بھاری تنخواہوں پر تین بھرتیوں کی منظوری

وزیراعظم کی وزارت اطلاعات میں بھاری تنخواہوں پر تین بھرتیوں کی منظوری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت اطلاعات میں بھاری معاوضے اور خصوصی پے اسکیل پر تین بھرتیاں کی گئی ہیں جن کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں اسپیشل پے اسکیل پر تین بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ محمد زیبان سید کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف مارکیٹنگ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ طیب حمید کو ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف ڈیٹا تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عبداللہ کھرل کی ایک سال کے لیے بطور ہیڈ آف اسٹریٹیجی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل پے اسکیل کے تحت تعینات ملازم 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔