ہومپاکستانعدلیہ نے 2022 میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کرتے ہوئے مرضی کا آئین لکھا، سینیٹر عرفان صدیقی

عدلیہ نے 2022 میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کرتے ہوئے مرضی کا آئین لکھا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے متفقہ قرارداد میں کہا ہے کہ آئین کی تشکیل اور قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ عدلیہ کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہر ادارے کیلئے اپنی آئینی حدود میں رہنا لازم ہے، عدلیہ نے 2022 میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کرتے ہوئے مرضی کا آئین لکھا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں الیکشن ایکٹ اور آئین کے واضح آرٹیکلز کو غیر موثر کردیا گیا ہے، اس صورتحال میں وکلا نے پارلیمنٹ کی پشت پناہی کا اعلان کرکے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے اب دو ہی راستے ہیں آئین کو غیر موثر ہونے سے بچائے یا آئین و قانون کی رسوائی کا تماشہ دیکھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔