Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادسی ڈی اے بورڈ کا اجلاس: سی ڈی اے ہسپتال کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ایجنڈہ منظور

سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس: سی ڈی اے ہسپتال کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ایجنڈہ منظور

اسلام آباد (سب نیوز ) چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز سی ڈی اے بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈہ اٹیمز پر بحث کی گئی. اجلاس میں پیٹرنٹی اینڈ میٹرنٹی رولز کو سی ڈی اے میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے ہسپتال کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے اس کے آپریشنل معاملات کو بہتر کیا جائے۔

. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کیپیٹل ہسپتال کو مالیاتی اور انتظامی طور پر مضبوط بنایا جائے گا. اجلاس میں کیپیٹل ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ہسپتال میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے تجاویز بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے میں فنانشل پاورز کی ڈی سینٹر لائزیشن کے حوالے سے ملک کے دیگر اداروں سے فنانشل رولز کی سٹڈی کی جائے ۔

باقاعدہ سٹڈی کے بعد بہترین فنانشل رولز کو ادارے میں نافذ کیا جائے گا۔سی ڈی اے بورڈ نے اجلاس میں ریونیو جنریشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ہفتہ وار بنیاد پر منعقد کیا جائے گا. سی ڈی اے بورڈ کے ہفتہ وار اجلاس سے فیصلہ سازی اور جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے میں مددملے گی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔