اسلام آباد(سب نیوز )سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ فچ کی رپورٹ آئے یا کوئی اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ جس دن پیپلزپارٹی الگ ہو جائے گی ہماری حکومت نہیں رہے گی، اگر ہماری حکومت نہیں رہے گی تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اختیارات کیا ہیں اس پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہئے، اگر عدلیہ کا فیصلہ خلاف ورزی کرتا ہے تو پارلیمان کو اس ایشو کو ڈسکس کرنا چاہئے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر وزیراعظم کی مدت کو 5 سال کے بجائے 3 سال کر دے تو کیا پارلیمان مان لے گی؟انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے آئینی میلٹ ڈان کی بات کی ہے، کوئی آئینی بریک ڈان نہیں ہونے والا۔