راولپنڈی: توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانیٔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں منظور کر کے 7،7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
