Sunday, May 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزعدالتی احکامات کے خلاف جبرا قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

عدالتی احکامات کے خلاف جبرا قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی عدت کیس کے فیصلے کے اثرات کے یک نکاتی ایجنڈے پر غور کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے خلاف جبرا قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اجلاس میں عدت مقدمے میں بریت کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا اور عدت کیس میں بریت کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ ظالموں اور سازشیوں کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

کور کمیٹی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے خلاف جبرا قید میں رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں، اب عدالت کی ذمہ داری ہے کہ آمریت لپیٹ کر دستور بحال کروائیں۔ کور کمیٹی نے کہا کہ مزید جھوٹے مقمات میں گرفتاری کی کوششیں کسی صورت گوارا نہیں، توشہ خانہ کو چوتھی مرتبہ بالکل غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔