Saturday, May 16, 2026
ہومUncategorizedپی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس )پا کستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔14 اگست کو جلسہ کیلئے پاکستان تحریک انصاف لاہور نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرا دی، سینئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو 14 اگست والے دن مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔