Friday, May 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزفلسطین پراسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی گھڑی آگئی

فلسطین پراسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی گھڑی آگئی

فلسطین پر اسرائیلی قبضےکےخلاف عالمی عدالتِ انصاف 19جولائی کو فیصلہ سنائے گی۔۔
تفصیلات کے مطابق درخواست 2022میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نےدائرکی تھی،جس میں عالمی عدالت انصاف سےمطالبہ کیا گیا تھا کہ 1967 سےفلسطینی علاقوں میں اسرائیل کےقبضےسے متعلق غیر جانبدار رائے دے۔
سماعت رواں سال فروری میں ہوئی،باون ممالک اورتین عالمی تنظیموں نےفلسطین پر اسرائیلی قبضے کےخلاف مؤقف دیا،پاکستان نےبھی فلسطین کے حق خودارادیت اور آزادی کےلئے آواز بلند کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔