ہومبریکنگ نیوزتین سالوں میں کتنے پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

تین سالوں میں کتنے پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:گزشتہ 3 سال کے دوران 18 لاکھ 71 ہزار 666 پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے جن میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور ماہرین تعلیم بھی شامل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔
دستاویز کے مطابق سال 2024 میں 45 ہزار 830 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک گئے، سال 2025 میں 28 ہزار 726 جبکہ سال 2026 میں اب تک 15 ہزار 850اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا۔
سال 2024 میں 23 ہزار 674 ،سال 2025 میں 9 ہزار 562 جبکہ سال 2026 میں اب تک 5 ہزار 190 منیجرز بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے۔
دستاویز کے مطابق سال 2024 میں 8 ہزار 15،سال 2025 میں 5 ہزار 945 جبکہ رواں سال اب تک 3 ہزار 605 انجینئرز بیرونِ ملک گئے۔
قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویزکے مطابق سال 2024 میں 4 ہزار 779 ،سال 2025 میں 4 ہزار 305 جبکہ سال 2026 میں اب تک ایک ہزار 771 اکاؤنٹنٹس بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے۔
اسی طرح سال 2024 میں 3 ہزار 625،سال 2025 میں 3 ہزار 795 جبکہ سال 2026 میں 2 ہزار 93 ڈاکٹر بیرونِ ملک جا چکے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ایک ہزار 729 اساتذہ بیرونِ ملک گئے، سال 2025 میں ایک ہزار 725 اساتذہ نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا،سال 2026 میں اب تک ایک ہزار 457 اساتذہ بیرونِ ملک گئے۔
سال 2024 میں 2 ہزار 30 نرسیں،سال 2025 میں ایک ہزار 639 جبکہ سال 2026 میں اب تک 626 نرسیں بیرونِ ملک روزگار کے لیے جا چکی ہیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ایک ہزار 351 ،سال 2025 میں ایک ہزار 147 جبکہ رواں سال اب تک 664 کمپیوٹر پروگرامرز بیرونِ ملک چلے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق سال 2024 میں 388،سال 2025 میں 362 جبکہ رواں سال اب تک 243 سسٹم اینالسٹس بیرونِ ملک روزگار کے لیے جا چکے ہیں ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2024 میں 155 ،سال 2025 میں 183 جبکہ اس سال اب تک 156 فارماسسٹس بیرونِ ملک گئے۔
دستاویز کے مطابق سال 2024 میں 84 ڈینٹل سرجنز بیرونِ ملک گئے، سال 2025 میں 63 ڈینٹل سرجنز بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے جبکہ سال 2026 میں اب تک 45 ڈینٹل سرجنز بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2024 میں ایک ہزار 616 اعلیٰ مہارت یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک گئے، سال 2025 میں اسی شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 510 پاکستانیوں نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا جبکہ سال 2026 میں 681 اعلیٰ مہارت یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک گئے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں 683 مالیاتی تجزیہ کار بیرونِ ملک گئے،سال 2025 میں 923 جبکہ سال 2026 میں 424 مالیاتی تجزیہ کار بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔
سال 2024 میں 836 مشیر بیرونِ ملک گئے، سال 2025 میں 512 مشیروں نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا جبکہ سال 2026 میں اب تک 228 مشیر بیرونِ ملک چلے گئے۔
سال 2024 میں 64، سال 2025 میں 38، سال 2026 میں اب تک 18 بجٹ کنٹرولرز بیرونِ ملک گئے۔
دستاویزات کے مطابق سال 2024 میں 33 پائلٹس بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے، سال 2025 میں 37 پائلٹس جبکہ رواں سال اب تک 11 پائلٹس بیرونِ ملک روزگار کے لیے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ ایک کروڑ سے زیادہ پاکستانی پوری دنیا میں ہیں جہاں سے 40 بلین ڈالر زرمبادلہ پاکستان آتا ہے۔ہم اگلے 2 سالوں میں زرمبادلہ کو دو گنا کرنا چاہتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی نے سوال کیا کہ لیبر کلاس جو باہر جاتے ہیں ان کے لیے کیا اقدامات کئے گئے ہیں جس کے جواب میں عون چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگ غیرقانونی طریقے سے جاتے ہیں اورپھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جو افسوسناک ہے،لوگوں کو غیرقانونی باہربھیجنے والےایجنٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔