اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائی صدر اردوان اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے برادر ملک ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان متاثرہ افراد کی مدد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس، ترکیہ سے مکمل یکجہتی کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
