ہومبریکنگ نیوزلندن: ایون فیلڈ کے باہر کھڑی نوازشریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے

لندن: ایون فیلڈ کے باہر کھڑی نوازشریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے

لندن میں ایون فیلڈ کے باہر 2 نقاب پوش افراد نے مسلم لیگ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پیش آیا، جہاں 2 نقاب پوش افراد نے نواز شریف کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے شیشے توڑ دیے۔ سی سی ٹی وی میں 2 نقاب پوش افراد کو گاڑی کے شیشے توڑتے دیکھا گیا۔
لندن پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔