اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل محمد افضال کو عالمی موسمیاتی تنظیم میں پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کر دیا گیا۔محمد افضال عالمی موسمیاتی تنظیم ڈبلیو ایم او میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
تقرری پاکستان کی عالمی موسمیاتی تنظیم میں نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ موسمیاتی خدمات، تحقیق اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششیں بہتر ہوں گی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم کے ساتھ پاکستان کے ادارہ جاتی اور تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پاکستان محمد افضال عالمی موسمیاتی تنظیم میں مستقل مندوب مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
