Sunday, July 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزمتوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے:صدر ن لیگ کی نائب وزیر اعظم کو ہدایت

متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے:صدر ن لیگ کی نائب وزیر اعظم کو ہدایت

اسلام آباد(سب نیوز ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، انہوں نے اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی، قائد ن لیگ نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔