Sunday, July 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزتحریک بحالی آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیدی

تحریک بحالی آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیدی

اسلام آباد(سب نیوز ) محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز دے دی۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بڑی مشکل سے جمہوریت قائم ہوئی ہے یہ 24 کروڑ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ ہے اور عوام نے ہمیں بات کرنے کیلئے یہاں بھیجا ہے، ایاز صادق صاحب ! آپ ہم سے ہیں، آپ کو ڈکٹیٹر کس نے بنایا؟

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی تمام پالیسیوں کا مرکز پارلیمان ہوگا ایاز صادق سہولت کار بنے ہوئے ہیں، لوگوں کو بولنے دیں لوگ سیکھ جائیں گے، میں ذاتی طور پر کہتا ہوں کہ ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس، آئی جی جیل کو پارلیمان میں پیش کرنا چاہیے تھا، مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی، نواز شریف اور بانی چئیرمین ہمارے تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔