ہومپاکستانوفاق نے صوبائی امور سے متعلقہ وزارتیں بند کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا

وفاق نے صوبائی امور سے متعلقہ وزارتیں بند کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صوبائی امور سے متعلقہ 5 وزارتوں، اداروں اور کارپویشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے احکامات پر کابینہ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ اور پرفارما ارسال کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات ونگ نے 12 جولائی تک وزارتوں سے جواب طلب کیا ہے۔ وزارتوں کے حجم اور اخراجات میں کمی کے لیے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں، صوبائی امور سے متعلقہ وزارتیں اور ادارے بند کیے جائیں گے۔ سرکاری شعبوں کے بیشتر امور نجی شعبے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنزشپ کے تحت چلیں گے۔
چند قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی )کی تحلیل کا عمل شروع کرنے اور اس عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا، سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی ) کی تحلیل اور اس کے متبادل کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اس کے متبادل کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئی تھیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا۔ سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کے لیے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کیا جائے۔ پاکستان کے معاشی حالات ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس حوالے سے جاری عمل کی نگرانی میں بذات خود کروں گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا، جبکہ پی ڈبلیو ڈی کو کسی قسم کا نیا منصوبہ نہیں دیا جائے گا۔ تعمیر و مرمت کا کام بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔وزیرِاعظم نے ملازمین کے مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے ایک قابل عمل اور جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو جلد اس عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل کی خود نگرانی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔