اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد پولیس کی جانب سے اختیارات کاناجائز استعمال کا افسوسناک واقعہ ، ا ے آر وائی نیوز کے سینئر رپورٹر جہانگیر اسلم کی ناجائز گرفتاری ۔صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ میں سینئر صحافی جہانگیر اسلم کا فون زبردستی چھین لیا ہتھکڑی لگائی ان پر تشدد بھی کیا گیا ۔ ان پر جھوٹے منشیات اسمگلنگ کے ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دیں۔ صحافی کو دھمکیوں اور دباو کے ذریعے خاموش کرانے کی اس کوشش کی گئی۔صحافتی تنظیموں نے اس واقعہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم منی چینجر شہزاد ستی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ایس پی ارسلان شاہ زیب کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور صحافی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقد مہ رج کیاجائے۔