ہومشوبزفخر عالم متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئے

فخر عالم متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئے

دبئی،مشہور سیاح ، پائلٹ اور گلوکار فخر عالم متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 27جون کو فخر عالم کو گولڈن ویزے سے نوازا،مشہور سیاح اور پائلٹ فخر عالم پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 2018 میں پوری دنیا کا چکر لگایا ۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے سفر کے دوران فخر عالم نے پاکستان اور متحدہ امارات کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھا۔فخرعالم کوگولڈن ویزہ ملا تو اس کے چند گھنٹے بعد انھوں نے انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اس پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اعلی حکام کے شکر گزار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں آئندہ دبئی سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ شہر مجھے بہت متاثر کرتا ہے یہاں کے اعلی حکام آپ کی بہت زیادہ حوصلہ فضائی کرتے ہیں ۔فخرعالم نے اب دبئی میں سکونت اختیار کرلی ہے ،کراچی دبئی سے 90 منٹ کی مسافت پر ہے ان کا کہنا ہے کہ میں کراچی اور دبئی دونوں شہروں سے کام کررہا ہوں ۔فخرعالم کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزہ فنکاروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ان کو اس سے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔فخر عالم کو 2005 کے زلزلے میں فلاحی کام کرنے پر صدر مشرف نے ان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔