ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد ، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس یکم جولائی کو طلب کر لیا ، جس میں اعلی عسکری حکام کی شرکت کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کوبلالیا ، اجلاس سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر2میں ہوگا، جس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کاامکان ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور سمیت کشمیراور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ امریکا کی جانب سے فضائی اڈوں کے مطالبے اور خطے کے امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،بلاول بھٹو سمیت تمام پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک،اسد عمر،فواد چوہدری ، شیخ رشید،شوکت ترین،بابر اعوان و دیگر اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں سیاسی قیادت قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کے بعد فیصلے کرے گی جبکہ متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور مشیر قومی سلامتی میعد یوسف بھی شرکا کو بریفنگ دیں گے۔خالدمقبول صدیقی،غوث بخش مہر،اخترمینگل،شاہ زین بگٹی ، شہزادوسیم،یوسف رضاگیلانی،خالدمگسی ، شیری رحمان، فیصل سبزواری،عبدالغفورحیدری ودیگر شریک ہوں گے ۔اجلاس میں علی محمدخان،پرویزخٹک،شیریں مزاری ، شفقت محمود،بابراعوان ،ملک عامرڈوگر، شاہدخاقان عباسی،راناتنویرحسین،خواجہ آصف،احسن اقبال ، راجہ پرویزاشرف،حناربانی کھر کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔