واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی کانگریس مین چک ایڈورڈز سے ملاقات ، چک ایڈورڈز اس وقت ممبر ہاؤس اپروپریشن کمیٹی جبکہ وہ ذیلی کمیٹی برائے غیر ملکی آپریشنز کے بھی رکن ہیں۔ملاقات میں جامع ترقی اور پائیدار ترقی کے باہمی مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر اقتصادی شراکت داری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

