اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید44 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 546، سندھ میں 3 لاکھ 34 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 484، بلوچستان میں 26 ہزار 893، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 908، اسلام آباد میں 82 ہزار 502 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 121 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 25 ہزار 8 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 924 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 700، سندھ میں 5 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 294، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 304، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 576 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک میں کورونا سے مزید 44 جانیں چلی گئیں، 1052 نئے مریضوں کا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
