اسلام آباد ،اسلام آباد کے معروف سنٹورس مال کی کار پارکنگ کا حکم امتناعی خارج ،حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی موجودگی میں کار پارکنگ کا قبضہ ڈی ایم اے نے لے لیا ،سنٹورس کار پارکنگ کا ڈی ایم اے کے خلاف حکم امتناعی سول کورٹ سے لیا گیا تھا جو گزشتہ روز خارج ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی زیر نگرانی ٹیم ڈی ایم اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے سنٹورس مال کی کار پارکنگ کا حکم امتناعی خارج ہونے کے بعد جگہ کا قبضہ حاصل کر لیا ہے ۔یاد رہے کہ سنٹورس انتظامیہ کی طرف سے مال سے ملحقہ سرکاری پلاٹ پر قائم پارکنگ کی آکشن کی مدت پوری ہونے کے بعد سول کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا گیا تھا ۔
