اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کیلئے بولیوں کا عمل شروع، سنگجانی مویشی منڈی کا ٹھیکہ 4کروڑ 28لاکھ اور ترامڑی کی مویشی منڈی کا ٹھیکہ 35لاکھ میںدے دیا گیا ، بہارہ کہو مویشی منڈی کے ٹھیکے کیلئے بولی کل جمعہ کو ہو گی جبکہ ای 12میں مرکزی مویشی منڈی کا ٹھیکہ بھی رواں ماہ ہی فائنل کئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی آئی کی طرف سے رواں سال عید سے ایک ماہ قبل ہی مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کیلئے بولیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، ابتدائی دو بولیوں میں سنگجانی مویشی منڈی کا ٹھیکہ 4کروڑ 28لاکھ اور ترامڑی کی مویشی منڈی کا ٹھیکہ 35لاکھ میںدے دیا گیا ۔علاوہ ازیں بہارہ کہو مویشی منڈی کے ٹھیکے کیلئے بولی کل جمعہ کو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ای 12میں مرکزی مویشی منڈی کا ٹھیکہ بھی رواں ماہ ہی فائنل کئے جانے کا امکان ہے، مرکزی مویشی منڈی کا ٹھیکے کیلئے رواں برس 10کروڑ سے زائد کی بولی لگنے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مویشی منڈیوں کے ٹھیکے تاخیر سے فائنل ہونے پر بیوپاریوں اور خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جسے دیکھتے ہوئے رواں برس ایم سی آئی کی طرف سے بولیوں کا عمل بروقت شروع کیا گیا ہے ۔
