Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاافغانستان میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں دریا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا نے ننگرہار کے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔ ڈوب کر جاں بحق افراد میں سے 5 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں اور لاشوں کی تلاش کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔