ہومبریکنگ نیوزملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کر دیے

لاہور (سب نیوز )ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مئی کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔24 مئی کو ختم ہفتے کے آخر پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 31کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہے۔ 24 مئی کو اسٹیٹ بینک کے پاس9 ارب 9 کروڑ 37لاکھ ڈالر تھے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔