ہومپاکستانبے نظیر بھٹوکا 68واں یوم پیدائش بھرپور طریقے سے منایا گیا ،راولپنڈی پیپلز یوتھ ڈویژن بلاول کا ہراول دستہ ہے ، راجہ سکندر کا خطاب

بے نظیر بھٹوکا 68واں یوم پیدائش بھرپور طریقے سے منایا گیا ،راولپنڈی پیپلز یوتھ ڈویژن بلاول کا ہراول دستہ ہے ، راجہ سکندر کا خطاب

اسلام آباد(آفتاب بھٹی) شہید بے نظیر بھٹوکا 68واں یوم پیدائش بھرپور طریقے سے منایا گیا،پیپلزپارٹی یوتھ راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کا68واں یوم پیدائش بھرپور انداز میں منایا گیا جس کی میزبانی صدر پیپلز یوتھ راولپنڈی ڈویژن سکندر ممتاز راجہ نے کی ۔مہمانان گرامی میں سینئر رہنما سید سبط الحیدر بخاری، محسن حسن ملی صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب، شکیل عباسی ضلعی صدر اسلام آباد تھے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور راولپنڈی ڈویژن کو کامیاب پروگرام کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ راجہ سکندر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پیپلز یوتھ ڈویژن چیئرمین بلاول کا ہراول دستہ ہے جو ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ تقریب میں راجہ عنایت الرحمن، راجہ اشتیاق ،عامر عباسی، عدنان شاہ اور کثیرتعدادمیں تنظیمی عہدے داروں نے بھی شرکت کی اور کیک کاٹا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔